Flooding Situation In Gwadar Due To Heavy Rains | Breaking News

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کا گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس،  پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت* 
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کا گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس 

گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی  صورتحال پیدا ہوئی،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان


پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں،  نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی 
رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ۔ نگران وزیر اعلٰی بلوچستان 
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
ریسکیو ٹیموں کو مطلوبہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے،  نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی 
زیر آب علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
سطح آب کم ہونے پر رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جائیں،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت

گوادر میں 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور  بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں  زیر آب آگئیں اور  پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
جنت بازار  اور بلال مسجد ائیرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔
چیئرمین یوسی سربندن کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئی ہیں۔
سربراہ  حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب اپم پی اےگوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طوفانی بارش میں پورا گوادر  شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن  اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔
سینیٹر کہدہ بابر کہتے ہیں پورا گوادر شہر ڈوبا ہواہے، ضلعی انتظامیہ اپنی مدد  آپ کے تحت کام کر رہی ہے، این ڈی ایم اے اور  پی ڈی ایم اے کو آگے آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش کے باعث مچھیروں کی کشتیاں ٹوٹ چکیں، بلوچستان حکومت گوادر کو  آفت زدہ قرار  دے۔

Comments