RAHBAR NEWS QUETTA

 

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کے خلاف  احتجاج

سوئی سدرن گیس کمپنی کے خلاف احتجاج کے بعد افسران سے ملاقات کے دوران 

بزرگ خاتون جزباتی ھوگئ 






 تاریخی سبی میلہ مویشیاں 2024کا اعلان کردیا گیامیلہ مویشیاں 6مارچ سے 8مارچ تک جاری رہیگا میلے میں مویشی منڈی،زرعی و صنعت نماٸش،سمیت مختلف تفریحی و معلوماتی پروگرامز کا انعقاد کیا جاٸے گا۔میلے کے پروگرامز کی تیاریاں شروع کردی گٸی ہیں ۔ڈی سی`*


 سیسا بلوچستان نے *1۔* گریڈ 18 تا گریڈ 19 میل کے 67 و فیمل کے 18 کیسز پروپوز کئے گئے تھے جن میں کُچھ ایکٹنگ بنیادوں پر اور کُچھ ریگولر بنیادوں پر پروپوز کئے گئے تھے اور سلیکشن بورڈ نے منظوری دے دی *2۔* اسی طرح گریڈ 17 تا گریڈ 18 میل کے 250 و فیمل کے 125 کیسز ریگولر بنیادوں پر پروپوز کئے گئے تھے۔ ڈیفر شدہ ایس ایس ٹی آساتذہ کرام کا کیس بورڈ میں ایجنڈے کا حصہ نہی تھا۔انشاءاللہ آگلے بورڈ میں شامل ہونگے۔اسی طرح نان گزٹیڈ کے تقریباً *3* 1793 نان گزٹیڈ گریڈ 14 آساتذہ کرام کو گریڈ 17 میں ترقی دی گئی ہیں۔ سیسا بلوچستان (رجسٹرڈ) سابقہ سیکرٹری تعلیم جناب عبدالروف بلوچ صاحب، موجودہ سیکرٹری تعلیم جناب محمد صالح ناصر صاحب اور ڈائریکٹر سکولز جناب عبدالواحد شاکر بلوچ صاحب کے ساتھ ساتھ منیر احمد نودیزئی صاحب، عمران الحسینی صاحب، ریاض بنگر صاحب، حضرت علی صاحب، عزیزالرحمن صاحب، محمد آسلم بازئی صاحب، حُسین ڈومکی صاحب، عبدالنبی آبڑو صاحب، جبار بابر صاحب، علی احمد ریکی صاحب، شہزاد صاحب و دیگر جملہ سٹاف جن کا نام میں نے نہیں لیا ہے اور جنہوں نے اس کار خیر میں کردار ادا کیا۔ہم آپ کے کاوشوں کو دل کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میں سیسا بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی محمد قاسم خان کاکڑ صاحب کا بھی شُکریہ ادا کرتا ہوں کہ اُن کا ان کیسز میں کلیدی کردار رہا ہے۔ نئے ترقی پانے والے میل و فیمل آفیسران کو بہت بہت مبارک ہو۔

نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کا گوادر اور گرد و نواح میں بارشوں اور سیلابی صورتحال پر اظہار افسوس،  پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو مربوط کارروائیوں کی ہدایت* 
نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کا گوادر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس 

گوادر میں مسلسل بارشوں سے غیر معمولی  صورتحال پیدا ہوئی،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان


پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہیں،  نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی 
رابطہ سڑکیں زیر آب آنے سے ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی گئی ۔ نگران وزیر اعلٰی بلوچستان 
متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
ریسکیو ٹیموں کو مطلوبہ مشینری فراہم کر دی گئی ہے،  نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی 
زیر آب علاقوں سے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان 
سطح آب کم ہونے پر رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لئے بلا تاخیر اقدامات اٹھائے جائیں،  نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان کی ہدایت

گوادر میں 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور  بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔
گوادر میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، سڑکیں  زیر آب آگئیں اور  پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،کئی مکانات گر گئے، شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
نکاس کا مؤثر نظام نہ ہونے سے پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے،گوادر کے علاقوں ٹو باغ ، شیخ عمر، سہرابی وارڈ، ملابند تھانہ وارڈ، شمبے سمائیل میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
جنت بازار  اور بلال مسجد ائیرپورٹ روڈ پر بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہوگیا ہے۔
چیئرمین یوسی سربندن کے مطابق تیز ہواؤں کے باعث کئی کشتیاں آپس میں ٹکرا کر ٹوٹ گئی ہیں۔
سربراہ  حق دو تحریک بلوچستان کے نو منتخب اپم پی اےگوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہےکہ طوفانی بارش میں پورا گوادر  شہر ڈوب گیا ہے، کرپشن  اور کمیشن خوری کی سزا گوادر کے عوام بھگت رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ گوادر میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذکی جائے۔
سینیٹر کہدہ بابر کہتے ہیں پورا گوادر شہر ڈوبا ہواہے، ضلعی انتظامیہ اپنی مدد  آپ کے تحت کام کر رہی ہے، این ڈی ایم اے اور  پی ڈی ایم اے کو آگے آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طوفانی بارش کے باعث مچھیروں کی کشتیاں ٹوٹ چکیں، بلوچستان حکومت گوادر کو  آفت زدہ قرار  دے۔

Comments